کراچی،القاعدہ کا دہشت گرد اور 4 گینگ وار ملزمان گرفتار

سرچ آپریشن کے دوران گینگ وارکے ملزم زاہدلاڈلاکے4 ساتھی گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

اتوار 14 فروری 2016 11:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی صدرکے علاقے پریڈی میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جبکہ لیاری پھول پتی لین میں قانون نافذکرنیوالے ادارے نے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وارکے ملزم زاہدلاڈلاکے4 ساتھی گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق صدرکے علاقے پریڈی سے گرفتار کیا گیا ملزم کاتعلق القاعدہ برصغیرسیہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد ڈینٹسٹ بھی ہے جو بھتہ خوری کے پیسے القاعدہ برصغیرکوپہنچاتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ہے۔دوسری جانب لیاری پھول پتی لین میں قانون نافذکرنیوالے ادارے نے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وارکے ملزم زاہدلاڈلا کے گھر پر چھاپا مارکر اس کے4 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گزشتہ روز لیاری جنرل اسپتال سیگرفتار ملزم ریاض کی نشاندہی پرکیاگیا ہے۔