کراچی،ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کی قیمتوں میں اضافہ ،نوجوانوں کا و الدین کو تحائف دینے کا مشورہ

اتوار 14 فروری 2016 11:30

کراچی،ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کی قیمتوں میں اضافہ ،نوجوانوں کا و الدین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء ) کراچی میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر خریداری کے ساتھ ساتھ پھولوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ،نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اپنے والدین کو تحائف دینے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر لوگ اپنے چاہنے والوں کو قیمتی تحائف تو دیتے ہی ہیں لیکن پھولوں کے بغیر یہ دن ادھورا ہے، تین ہٹی پر واقع کراچی کی سب سے بڑی پھولوں کی مارکیٹ کے دکاندار کا کہنا ہے کہ پھولوں کی مانگ کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ خریدار پھولوں اور کلیوں کے ساتھ پھولوں کی بنی دیگر اشیا کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔ اس موقع پر خریداروں کا کہنا تھا کہ پھولوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں،ویلنٹائن ڈے کے دن اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو تحائف دینے چاہئیں۔ پھولوں سے بنے گلدستوں میں گلاب کا پھول،گیندے کا پھول،گلیڈ کے پھول سمیت مختلف اقسام کے پھول استعمال ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :