پشاور اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.2ریکارڈ ،علاقہ میں خوف وہراس

اتوار 14 فروری 2016 11:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء ) پشاور، سوات اورگردونواح میں 5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹرریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور افعانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ 5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

متعلقہ عنوان :