کراچی،پریڈی میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کا سہولت کار دہشت گرد گرفتار

اتوار 14 فروری 2016 11:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) پریڈی میں پولیس سے مقابلے کے بعد دہشتگرد عثمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ساوٴتھ کے مطابق گرفتار دہشتگرد کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز سے رابطے میں بھی تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران زبیر پارک اور ایک سرکاری سکول کے میدان کے زیر زمین موجود بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی گرفتار گینگ وار کے کارندے ریاض بابل کی نشاندہی پر کی گئی۔ فیڈرل بی ایریا جوہر آباد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت افتخار کے نام سے کر لی گئی ہے۔ واقعہ ڈکیتی مزاہمت کا شاخسانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :