ایف 16 طیاروں کے معاہدے پر بھارت کا ردعمل افسوسناک ہے، پاکستان

اتوار 14 فروری 2016 11:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک امریکہ ایف سولہ طیاروں کے معاہدے پر بھارت کے ردعمل پر افسوس ہواہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایف 16 طیاروں کے معاہدے پر بھارت کے ردعمل پر افسوس اور حیرانگی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ دفاعی سامان درآمد کرتا ہے اور بھارت کا جنگی ساز و سامان کا ذخیرہ کہیں زیادہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے قریبی تعاون ہے۔

متعلقہ عنوان :