ہم نے کسی کی ذات کی نہیں احتساب سسٹم کی تعریف کی ہے ، استعفیٰ حامد خان کا ذاتی فیصلہ ہے ، حامد خان میرے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 13 فروری 2016 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے کسی کی ذات کی نہیں بلکہ احتساب سسٹم کی تعریف کی ہے ، استعفیٰ حامد خان کا ذاتی فیصلہ ہے ۔ہفتہ کہ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آفتاب شیر پاؤ کی جماعت پر کبھی بھی ہم نے کرپشن کے الزامات نہیں لگائے۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سے پوچھا کیا میرے یا کسی وزیر کے خلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حامد خان میرے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں ۔ حامد خان کو تعینات ہم نے نہیں اسکروئنی کمیٹی نے کیا تھا ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ میں حامد خان کو اچھا یا برا نہیں کہہ سکتا کیونکہ یہ سکروئنی کمیٹی کا فیصلہ ہے کچھ احتساب کمیشن اتحادی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے بنی تھی ۔ ہم احتساب کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں ۔ حامد خان چاہتا تھا کہ صرف اس کی ڈکٹیٹر شپ چلے ہم اپنے آپ کو بھی جواب دہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :