پرائیویٹ اسکولوں کو اپنی سیکیورٹی کا خود بندوبست کرنا پڑے گا، سرکاری اسکولوں کی حفاظت کی ذمہ داری گورنمنٹ کی ہے ، آپریشن ضرب عضب اور افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

ہفتہ 13 فروری 2016 23:53

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13فروری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کو اپنی سیکیورٹی کا خود بندوبست کرنا پڑے گا، سرکاری اسکولوں کی حفاظت کی ذمہ داری گورنمنٹ کی ہے ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار کو ہر سطح پر سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب اور افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے جب کہ پرائیویٹ اسکولوں کی حفاظت ان کو خود کرنی پڑے گی کیونکہ وہ کاروبار کر رہے ہیں تو اپنی حفاظت خود کر سکتے ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جرمن وزیر دفاع سے ملاقات میں دفاعی تعاون پر توجہ مرکوز رہے گی ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جو تجربات ہوئے وہ عالمی دنیا کو بتا رہے ہیں ۔