سعودی عرب کا عالمی حالات کے پیش نظر عمرہ ویزے کے قواعد وضوبط میں تبدیلی لانے، نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 13 فروری 2016 22:01

سعودی عرب کا عالمی حالات کے پیش نظر عمرہ ویزے کے قواعد وضوبط میں تبدیلی ..

ریاض۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) سعودی حکومت نے ملکی علاقائی اور عالمی حالات کے پیش نظراندرون اور بیرون ملک عمرہ ویزے کے قواعد وضوبط میں تبدیلی لانے اور نئی عمرہ پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج نے بیرون ملک قائم سعودی سفارت خانوں کے ذریعے جاری ہونے والے ویزوں کے طریقہ کار میں 2016 مٰیں تبدیلی اور نئے ضوابط وضع کرنا شروع کردیے ہیں۔

نئی عمرہ ویزہ پالیسی کی تفصیلات جلد ہی منظر عام پرلائی جائیں گی۔سعودی اخبار”الحیاء“ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزارت حج نے نئی عمرہ پالیسی اور حج ویزوں کے بارے میں طریقہ کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نئی شرائط میں یہ بات شامل ہے کہ متعلقہ فضائی کمپنیاں ویزہ سروسز کے لیے مقامی حکومتوں کی جانب سے منظورشدہ ہوں اور ان کے پاس ’ایاٹا‘ کی رکنیت ہو۔

(جاری ہے)

نئی عمرہ پالیسی میں وزارت خارجہ کو کسی بھی عمرہ مسافر یا وزٹ ویزے پر آنے والے شخص کے مملکت میں قیام کی مدت کا تعین کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔عمرہ ویزہ یا وزٹ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی واپس نہ جانے والوں کے خلاف بھی سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو مزید اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :