ترکی میں کوکنگ کے انٹر نیشنل مقابلوں میں پاکستانی شفیس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دئیے

پاکستانی ٹیم نے چھ طلائی ،سات چاندی او رایک کانسی کا تمغہ حاصل کر کے 14مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا کامیابی کو قوم کے نام کرتے ہیں ،پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے ‘ سیکرٹری جنرل شفیس ایسوسی ایشن پاکستان

ہفتہ 13 فروری 2016 20:44

ترکی میں کوکنگ کے انٹر نیشنل مقابلوں میں پاکستانی شفیس نے کامیابی کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) ترکی میں کوکنگ کے انٹر نیشنل مقابلوں میں پاکستانی شفیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دئیے ،پاکستانی ٹیم نے چھ طلائی ،سات چاندی او رایک کانسی کا تمغہ حاصل کر کے 14مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم شیف ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل احمد شفیق کی قیادت میں ترکی میں ہونے والے کوکنگ کے انٹر نیشنل مقابلوں میں شریک ہے جس میں چالیس ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

قونصل جنرل آف ترکی ڈاکٹر یوسف جنید نے استنبول میں منعقد ہونے والے فیسٹول میں شرکت کی اور شیف ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکرٹری و کوتھم کے سی ای او احمد شفیق اورپاکستانی ٹیم سے ملاقات کر کے انکی کارکردگی کو سراہا ۔ احمد شفیق نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کو پاکستان کے خوبصورت لوگوں کے نام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی شاندار کارکردگی سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :