دہشتگردی سے زیادہ انسان سڑک حادثات کا شکار ہورہے ہیں ‘ لیاقت بلوچ

حکومت ننکانہ صاحب حادثہ کے متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کا اعلان کرے ‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 فروری 2016 20:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ دہشتگردی سے زیادہ انسان سڑک حادثات کا شکار ہورہے ہیں ، خاندانوں کی تباہی کے ساتھ ہزاروں افراد معذوری کاشکار ہو جاتے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے لیے سفر کو محفوظ اور جان و مال اور عزت کا تحفظ یقینی بنائیں، ننکانہ صاحب حادثہ کے متاثرہ خاندانوں کی صوبائی حکومت فوری امداد کا اعلان کرے اور زخمیوں کا مفت علاج کرایا جائے ۔

وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہاکہ کرپشن عوام کے دکھوں کی سب سے بڑی جڑ ہے ۔ کرپشن ہی غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور جمہوریت، پارلیمنٹ اور انتخابات پر ڈاکہ زنی کا باعث ہے ۔ جماعت اسلامی عوام کی طاقت کے کلہاڑے سے کرپشن کی جڑ کاٹ دے گی ۔ عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بیدار ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اب متحمل نہیں ہوسکتاکہ کسی بھی نوعیت کی دہشتگرد تنظیم کو سرکاری یا غیر سرکاری سرپرستی حاصل ہو ۔ دہشتگردی کا ملک کے اندر نیٹ ورک توڑنا ، انٹیلی جنس ذرائع کومضبوط اور پسند و نا پسند سے بالاتر کرنا اور دہشتگردی کے لیے بیرونی پاکستان دشمن قوتوں کو بے نقاب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :