آصف علی زرداری کی پیپلزپارٹی کے دو کارکنوں کے قتل کی مذمت
معصوم کارکنوں کا قتل پاکستان مسلم لیگ(ن) کے لیڈران کے آمرانہ طرز عمل کا منہ بولتا ثبوت ہے،سابق صدر
ہفتہ 13 فروری 2016 20:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے دو کارکنوں کے قتل پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم کارکنوں کا قتل پاکستان مسلم لیگ(ن) کے لیڈران کے آمرانہ طرز عمل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہفتہ کی دوپہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے نکیال کوٹلی آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کنونشن پر دھاوا بول کر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں پارٹی کے دو کارکن شہید اور پانچ کارکن زخمی ہوگئے۔
سابق صدر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پی ایم ایل(ن) کے وزراء کشمیر جا کر پیپلزپارٹی کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر رہے تھے اور آج اس کے نتیجے میں پارٹی کے معصوم کارکنوں پر فائرنگ کی گئی۔(جاری ہے)
انہوں نے آزاد کشمیر کی حکومت سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ ذمہ داروں کو فوری طور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے آزاد کشمیر پارٹی کے لیڈروں کوہدایت کی کہ وہ شہداء کے گھر جا کر ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کریں اور زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے شہدا ء کے اعلیٰ درجات اور متاثرہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.