چنیوٹ میں قانون کے محافظ خود قانون کی دھجیاں اڑانے لگے‘قانون کی چھتر چھایہ میں کھلے عام بجلی چوری

عدم ادائیگی پر پولیس چوکی سٹی کا میٹر کاٹ دیا گیا ‘جرائم کا خاتمہ کرنے والی پولیس نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنا شروع کر دی

ہفتہ 13 فروری 2016 20:04

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) چنیوٹ میں قانون کے محافظ خود قانون کی دھجیاں اڑانے لگے۔کھلے عام بجلی چوری پکڑی گئی۔

(جاری ہے)

عدم عدائیگی پر پولیس چوکی سٹی کا میٹر کاٹ دیا گیا مگر جرائم کا خاتمہ کرنے والی پولیس بھی کسی سے کم نہیں، ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنا شروع کر دی تفصیل کے مطابق محکمہ واپڈاچنیوٹ نے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر دو ہفتے قبل تھانہ سٹی چنیوٹ کی چوکی کا میٹر کاٹ دیا تھا۔

مگر قانون کے محافطوں نے سینے چوڑے کرکے خود ہی اتری ہوئی بجلی کی تاروں کو ڈائریکٹ مین تاروں سے کنکشن دیتے ہوئے چوکی روشن کر لی واپڈا حکام چنیوٹ کے مطابق پولیس چوکی نے گزشتہ چھ ماہ کا بل 80 ہزار روپے کی ادائیگی نہیں تھی مگر پولیس نے عدائیگی کی بجائے بجلی چوری شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :