Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا معروف اداکارہ شبنم کے شوہر موسیقارروبن گھوش کے انتقال پراظہار تعزیت

روبن گھوش نے خوبصورت دھنیں متعارف کرائیں‘ موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں کے دلوں میں نام ہمیشہ زندہ رہے گا‘شہباز شریف

ہفتہ 13 فروری 2016 20:03

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا معروف اداکارہ شبنم کے شوہر موسیقارروبن گھوش ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف اداکارہ شبنم کے شوہر موسیقار روبن گھوش کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اورتعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ روبن گھوش نے موسیقی کی دنیا میں خوبصورت دھنیں متعارف کرائیں اوران کے ترتیب دیئے ہوئے گیت آج بھی مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں کے دلوں میں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات