ہیڈلی نے ممبئی حملوں کے بعد پشکر ، گوا اور پونے پر بھی حملے کا منصوبہ بنانے کیلئے بھارت کا دورہ کیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

لشکر طیبہ اور القاعدہ کو یقین تھا کہ حافظ سعید اور ذکی الرحمان لکھوی کو پاکستانی حکام کی جانب سے رسمی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، منصوبے کے تحت ایک ماہ کے اندر بھارت میں ایک اوردہشتگردی کی کاروائی کی جائے گی امریکی دہشتگردڈیوڈ ہیڈلی کا ممبئی کی خصوصی عدالت کے جج کے سامنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بیان میں دعویٰ

ہفتہ 13 فروری 2016 19:49

ہیڈلی نے ممبئی حملوں کے بعد پشکر ، گوا اور پونے پر بھی حملے کا منصوبہ ..

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) ممبئی حملوں میں ملوث امریکی دہشتگرد ڈیوڈ کولمین ہیڈلی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2008میں ممبئی پر حملوں کے بعد بھی اس نے دوبارہ دہشت گردانہ حملوں کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے 2009میں بھارت کے دیگر شہروں پشکر، گوا اور پونے کا دورہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے کلیدی ملزم ڈیوڈ کولمین ہیڈلی نے امریکہ سے ممبئی کی خصوصی عدالت کے جج کے سامنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پانچویں روز بھی پیش ہوتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2008میں ممبئی پر حملوں کے بعد بھی اس نے دوبارہ دہشت گردانہ حملوں کے امکانات کا جائزہ لینے کے لئے 2009میں ہندوستان کے دیگر شہروں پشکر، گوا اور پونے کا دورہ کیا تھا۔

ممبئی حملے کے سرکاری گواہ ہیڈلی نے کہا کہ اس نے ان تین شہروں میں کئی جگہوں کے ویڈیو بھی بنائے تھے۔ہیڈلی کا دعویٰ ہے کہ لشکر طیبہ اور القاعدہ کو یقین تھا کہ حافظ سعید اور ذکی الرحمان لکھوی کو پاکستانی حکام کی جانب سے رسمی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور منصوبے کے تحت ایک ماہ کے اندر بھارت میں ایک اوردہشتگردی کی کاروائی کی جائے گی ۔