14فروری پورے صوبے میں یوم حیاء کے طورپر منایا جائیگا،اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ناظم شاہ زمان درانی

ہفتہ 13 فروری 2016 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے ناظم شاہ زمان درانی نے کہا ہے کہ 14فروری پورے صوبے میں یوم حیاء کے طورپر منایا جائیگا۔ مغرب کا ویلنٹائن ڈے جو فحاشی و عریانی کا پیغام دیتا ہے لیکن اسلام تو ہمیں حیاء کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ اس حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں حیاء کا دن منائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ حیاء تو ایمان کا حصہ ہے اور جس میں حیا ء نہیں تو اس میں ایمان نہیں۔ مغرب کے رائج کردہ تمام ایام پر پاکستان میں پابندی لگا دی جائے تاکہ پاک وطن میں اسلامی کلچر کو پروان چڑھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری صوبہ خیبر شہکار عزیز نے کہا کہ مسلمان نوجوانوں پر لازم ہے کہ وہ اسلامی اقدار کو اپنی عملی زندگی میں اپنا لے اورمغرب کے تمام نظاموں کو نست و نابود کردے کیونکہ معاشرے کا عروج تو اسلامی نظام میں مضمر ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ 14فروری یوم حیاء کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں حیاء واک اور حیاء سمیناز کا اہتمام بھی کریگی۔

متعلقہ عنوان :