پارٹی کارکن انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پورحصہ لیکر مخلص اور دیانت دار قیادت کا انتخاب کریں، کچھ مفاد پرست عناصر ذاتی مفاد اور عہدوں کے حصول کیلئے پارٹی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہے ہیں،صوبائی وزیر افتخار علی مشوانی کا اجلا س سے خطاب

ہفتہ 13 فروری 2016 19:44

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) رُکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پورحصہ لیکر مخلص اور دیانت دار قیادت کا انتخاب کریں۔ کچھ مفاد پرست عناصر ذاتی مفاد اور عہدوں کے حصول کیلئے پارٹی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہے ہیں جو تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ممبر شپ کیلئے ہر کارکن اپنے گلے محلے میں ممبر شپ کیمپ لگاکر باقاعدہ ممبر شپ کا آغاز کریں۔ کیونکہ ہمارا اصل مقصد ذیادہ سے ذیادہ ممبر شپ کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن تحریک انصاف کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگی۔ ضلع مردان میں لاکھوں کی تعداد میں ممبر شپ کرینگے۔

(جاری ہے)

اور لاکھوں نئے لوگ تحریک انصاف کے ممبر بنیں گے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز حلقہ پی کے 29 کے یونین کونسل پلوڈھیری میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مظفرشاہ کے رہائیش گاہ پر پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ واحد سیاسی پارٹی ہے۔ جس میں یونین کونسل سے لیکر مرکز تک کے عہدوں پر براہ راست الیکشن ہوتا ہے،اور کارکن خود اپنے رہبر کا انتخاب کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :