Live Updates

پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں نظام بدلنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ، بہت کم مدت میں اداروں میں تاریخی اصلاحات کی گئی ہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ کا شمولیتی تقریب سے خطاب

ہفتہ 13 فروری 2016 19:44

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں نظام بدلنے کیلئے لڑرہی ہے بہت کم مدت میں اداروں میں تاریخی اصلاحات کئے گئے۔ ماضی کے حکمرانوں کی شاہانہ اور غلط فیصلوں کے سبب آج عوام مشکلات اٹھارہی ہے تاہم پارٹی قائد عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل سے خیبر پختونخواہ مثالی صوبہ بننے جارہاہے ۔

ملک کے وسائل سے عوام کو فائدہ ملنا ہر شہری کابنیادی حق ہے انتخابی وعدے کے مطابق اداروں کی بحالی ،تعلیم عام کرنا،صحت کی سہولیات پہنچانااورکرپشن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ۔ڈھائی سالہ حکومت میں ہم نے مختلف اداروں میں عملی اصلاحات کئے احتساب کے شفاف نظام کے تحت قومی دولت لوٹنے والوں کاکھڑااحتساب کیا جارہاہے سیاسی جماعتوں اوربیروکریسی کی شدیدمخالفت کے باوجودہم نے اپنے ہی پارٹی سے احتساب کاآغاز کیا۔

(جاری ہے)

ماضی میں قومی دولت لوٹنے والے سیاسی اورسرکاری گیارہ افرادجن کا تعلق مالاکنڈ سے ہے کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہے انشاء اﷲ بہت جلد قومی چورجیل کے اندر ہونگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مالاکنڈ خاص میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے یوسی مالاکنڈ کے ناظم حاجی سبحانی گل ،ضلعی نائب صدرپیر مصور،حاجی جبارالاحق اور دیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پرعلاقے کی ستر خاندانوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے اورپی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کااعلان کیا۔

مقررین نے کہا ماضی کے حکمرانوں کی غلط فیصلوں کی وجہ سے خیبر پختونخواہ میں ادارے بربادہوئے سیاسی اورسرکاری اہلکاروں کی فرعونیت سے بھی عوام تنگ آچکے تھے تاہم پی ٹی آئی نے عوام دوست پالیسی اپنائی جس کے سبب عوام کی زندگی میں آسانی اورتبدیلی آئی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ باری باری حکومت کرنیوالی میراثی پارٹیوں کیلئے اب خیبر پختونخواہ میں حکومت کرنے کاکوئی حق نہیں کیونکہ صوبہ کے عوام نے پی ٹی آئی کی بہترین اورعوام دوست پالیسیوں کوسراہاہے ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ محکمہ ہیلتھ میں اصلاحات عوام کے خواہشات کے تحت کیے گئے مخالف سیاسی قوتوں کی جانب سے شورمچاناافسوسناک ہے ۔انہوں نے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ انٹراپارٹی الیکشن کی تیاریوں کوحتمی شکل دیدیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات