پر خطر مقامات پر سیلفی بنانے کے جنون نے اب تک 49افراد کو موت کی گہری نیند سلادیا
زیادہ ہلاکتیں بھارت میں ہوئیں،فہرست میں پاکستان دنیا میں دسویں نمبر پر ہے‘ رپورٹ
ہفتہ 13 فروری 2016 17:11
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء ) سوشل میڈیا کیلئے خوبصورت یا پرخطر مقامات پر سیلفی بنانے کے جنون نے اب تک 49افراد کو موت کی گہری نیند سلادیا،ہلاکتوں کے حوالے سے فہرست میں پاکستان دنیا میں دسویں نمبر پر ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیلفی کے شوقین افراد عوامی مقامات پر عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں اور اپنی سلامتی کو خطرات میں ڈال دیتے ہیں جس کا نتیجہ موت یا شدید زخمی ہونا ہوتا ہے۔
2014سے اب تک سیلفیاں لینے کے چکر میں49افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ان ہلاک افراد میں زیادہ تر21سال کی عمر تک کے ہیں اور75فیصد مرد ہیں۔سیلفی کے لئے سب سے زیادہ خطرناک مقام بلند ی یا پانی ہے۔ 16افراداونچی ڈھلوانوں یاچٹانوں سے گر کر،14افراد ڈوب کر اور8افراد ٹرینوں سے ٹکر ا کر ہلاک ہو گئے۔(جاری ہے)
چار گولی چلنے سے، دو گرینیڈ سے، دو طیاروں سے ٹکرا کر،دو ہی کار کی ٹکر سے اور ایک جانور کے حملے سے ہلاک ہوا۔
زیادہ تر ہلاکتیں بھارت میں ہوئی اسی لئے بھارت نے 16مقامات پر سیلفی لینا ممنوعہ قرارد ے دیا ہے۔ دوسرے نمبر پر روس جبکہ سیلفیوں سے ہلاکتوں کی فہرست میں پاکستان دسویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران موبائل فون سے سیلفی بنانے کا رجحان اتنا مقبول ہو چکا ہے کہ اب عالمی سطح پر معروف شخصیات بھی اپنی سیلفیاں بنانے والوں میں شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی ، خاتون کے بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.