صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ

ہفتہ 13 فروری 2016 17:01

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) محکمہ کسٹم نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف جلد بھرپور کاروائی کا فیصلہ کرلیا ،،جلد کابلی گاڑیوں کے شورومز پر چھاپے مارے جائیں گے ، یہ بات کلیکٹر کسٹم بلوچستان ڈاکٹر سعید خان جدون نے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کیلئے پولیس ،لیویز اور ایف سی کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں کلیکٹر کسٹم بلوچستان نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے چار شو رومز ہیں,انہوں نے بتایا کہ کسٹم کے عملے نے پچھلے گیارہ ماہ میں 514 غیر رجسٹرڈ گاڑیاں پکڑی ہیں ،سعید جدون نے بتایا کہ بلوچستان کسٹم کلیکٹریٹ نے چار ارب تیس کروڑ کے ریونیو کا ٹارگٹ صرف سات ماہ میں پورا کرلیا ہے ، حالانکہ صوبیکے 27اضلاع میں کسٹم کے صرف پانچ سو اہلکار تعینات ہیں ،،سعید خان جدون نے مزید بتایا کہ چمن اور کوئٹہ میں کسٹم کے اقدامات کے باعث غیر ملکی سامان کی سمگلنگ میں ستر فیصد کمی آئی ہے ،

متعلقہ عنوان :