کراچی میں واٹربورڈ کی کارروائیاں ،6غیرقانونی ہائیڈرنٹس بند

ہفتہ 13 فروری 2016 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ نے شہر میں 6قانونی ہائیڈرنٹس بند کردیئے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹس کی کمی سے ملیر،لانڈھی، کورنگی اورڈی ایچ اے کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق منگھوپیر ، ملیر اور دیگر علاقوں میں چلنے والے 6 قانونی ہائیڈرنٹس کو بند کر دیا گیا ہے اور ان ہائیڈرنٹس کی تعداد میں کمی کی پالیسی سے شہر یوں کو نل سے پانی ملے گا جبکہ ہائیڈرنٹس کے اوقات کم کرنا واٹر بورڈ کی پالیسی ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹس کی کمی سے لائنوں میں آنے والے پانی میں بہتری آئے گی ۔اس پالیسی کے تحت ڈیڑھ ماہ قبل واٹر بورڈ نے 6 ہائیڈرنٹس اکبر ہائیڈرنٹس شرافی گوٹھ نیشنل ہائی وے، مرغی خانہ ہائیدرنٹس ملیر قائد آباد ،ستارہ ہائیڈرنٹس ابراہیم حیدری کورنگی کریک، نیو سبزی ہائیڈرنٹس نادرن بائی پاس سپر ہائی وے،کرش پلانٹ ہائیڈرنٹ منگھو پیر روڈ،شیر پاو ہائیڈرنٹ لالہ آباد لانڈھی ہائیڈرنٹس بند کر دئے تھے۔

(جاری ہے)

ان ہائیڈرنٹس کے مالکان نے معزز عدالت سے اسٹے آرڈر لے لیا اور یہ ہائیڈرنٹس چلائے جانے لگے واٹر بورڈ نے ان ہائیڈرنٹس کو بند کر نے کے حکم امتناعی ختم کرانے کے لئے معزز عدلیہ سے رجوع کیا جس کے نتیجے میں سندھ ہائیکورٹ نے یہ حکم امتناعی منسوخ کر دیئے۔ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق 24 ہائیڈرنٹس کے بجائے 15 ہائیڈرنٹس چلائے جارہے ہیں جن کی تعداد اب 9 رہ جائے گی جبکہ ان کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :