کراچی، دنیا بھر میں مسائل حل کرانے کے لیے احتجا ج کا منفرد انداز متعارف کرادیا ہے،ایا ز میمن موتی والا

ہفتہ 13 فروری 2016 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے دنیا بھر میں مسائل حل کرانے کے لیے احتجا ج کا منفرد انداز متعارف کرادیا ہے ان کا کہنا ہے ہم منفی احتجاج کے بجائے مثبت احتجاج ، تنقید برائے ، تنقید کے بجائے ، تنقید برائے تعمیر پر یقین رکھتے ہیں ، وہ صدر لکی اسٹار پر کچرا کونڈی ، بھنگڑا میوزیکل فیسٹیول مظاہرے کے دوران میڈیا سے گفتگوکررہے تھے ، کراچی تاجرالائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پروڈکیشن ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ کراچی میں گندگی کے ڈھیر ، گٹر کا اُبلنا سیوریج کے پانی کا تالاب معمول بن گیا ہے جس سے شہری زندگی اجیرن ہوگی ، مچھروں کی بہتات نے نیندیں اُڑادی ہیں، بیماریوں کا راج ہوگیا ہے ، مگر سائیں سرکار بیدار نہیں ہورہی ہے ، اس لیے عام آدمی پروڈکیشن اور کراچی تاجرالائنس نے شہر کو گندگی اور سیوریج کے تباہ نظام سے نجات دلانے کے لیے سیوریج کے پانی پر احتجاجی فیشن شو اور کچرا کونڈی پر کچرا کونڈی بھنگڑامیوزیکل فیسٹیول کی طر زدنیا کی تاریخ میں منفرد احتجاجی مہم کا آغاز کیا ہوا ہے کیونکہ ہم سیاسی لوگ نہیں کاروباری اور سوشل لوگ ہیں اسی لیے سیاسی احتجاج کے بجائے مثبت انداز میں احتجاج کررہے ہیں اور مسائل کے حل تک کرتے رہیں گے کچرا کونڈی بھنگڑا فیسٹیول کے موقع پر ایاز میمن موتی والا نے احتجاجاً کچرا کونڈی پر بیٹھ کر ڈنر کیا ، اور سائیں سرکار کوپیغام دیا کہ شہر کو صفائی کی ضرورت ہے ، سیوریج کے نظام کی بہتری کی ضرورت ہے ، وہ جگہیں میسر نہیں کہ اب عام شہری صاف ستھری جگہ بیٹھ کرکھانا کھاسکے۔

متعلقہ عنوان :