ٹیکسوں میں کمی اور بلا وجہ محکمہ انکم ٹیکس طرف سے ہراساں کرنے پر وزیر اعظم نوٹس لیں،تاجر برادری

ہفتہ 13 فروری 2016 16:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) تاجربرداری نے ٹیکسوں میں کمی اور بلا وجہ محکمہ انکم ٹیکس طرف سے ہراساں کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف سے اسکا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا انہوں نے کہ ملک میں تجارتی توازن درست نہیں حکومت ملکی صنعت وتجارت کی حوصلہ افزائی کرے تو نہ صرف غیرملکی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے بلکہ ملک کی معیشت کو بھی مستحکم کیا جاسکتا ہے صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ،چیئر مین الحاج محمد نواز وہرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ ن موٹر ماکیٹ کے گروپ لیڈر سیٹھ طفیل ،چیئرمین محمد اصغر ،صدر حاجی راشد نجمی ،لالہ دلدار حسین اوردیگرنے کہا ہے کہ 50 کروڑ ڈالر کے قرضہ کے حصول کیلئےIMF کو گیس کی قیمت میں مزید38 فیصد اضافے کی یقین دہانی انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ گیس پاکستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہورہی ہے اور اسکی قیمت میں وقتاََ فوقتاََ پہلے ہی ا ضافہ کیا جاتا رہا ہے اب پھر اسکی قیمت میں اضافہ کیا گیا تو گیس مہنگی ہونے سے نہ صرف صنعتوں کی پیداوار ی لاگت میں اضافہ اور ملکی برآمدات میں کمی واقع ہوگی بلکہ عوام پر بھی مہنگائی کا مزید بوجھ پڑیگا سینئر انہوں نے کہا کہ دنیا کی پارلیمنٹ میں سال کا بجٹ دیا جاتا ہے لیکن لگتا ہے کہ پاکستان میں سالانہ بجٹ کا رواج ختم ہورہا ہے جب IMF سمیت دیگر مالیاتی اداروں کادباؤ بڑھاتا ہے حکمران منی بجٹ لے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ آئے روز نئے ٹیکس لگا نے سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائدین کو باور کرایا کہ انکی حکومت کی ساکھ کوخراب کرنے کیلئے پا لیسی میکر زاور بیورو کریسی منظم سازش کر رہی ہے صدر انجمن تاجران خواجہ شاہد سکا نے کہا کہ فیصل آبادکے تاجر اور صنعتکارملک کی ترقی و معیشت کی مضبوطی کیلئے بھرپور تعاون کررہے ہیں اور موجودہ حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرنا نہیں چاہتے لیکنہماری اپنی ہی حکومت( مسلم لیگ) کے دور میں تاجروں سے امتیازی سلوک ناقابل برداشت اور افسوس ناک ہے پنجاب کے ارکان پارلیمنٹ تاجروں کی حوصلہ افزائی کیلئے صوبہ بھر کے تاجروں صنعتکاروں سے ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ اسوقت پاکستان بحرانوں کی زد میں ہے اقتدار کی مدت پوری کرنے کیلئے حکومت کو 10سالوں کی عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنااور ملک میں فرینڈلی بزنس ماحول مہیا کرنا ہوگاتاکہ صنعت کا پہیہ چلے ، لوگوں کو روز گار ملے اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی

متعلقہ عنوان :