فروری میں درجہ حرارت 20سے30سینٹی گریڈ ہونے پر بھنڈی توری کی کاشت شروع کی جائے،ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ

ہفتہ 13 فروری 2016 16:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہر شعبہ اگرانومی عباس علی ِ گل نے بھنڈی توری کے کاشتکاروں کو اپیل کی ہے کہ وہ فروری میں درجہ حرارت 20سے30سینٹی گریڈ ہونے پر بھنڈی توری کی کاشت شروع کریں۔ بھنڈی توری کے لیے گرم مرطوب آب وہوا کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بھنڈی پنجاب کے اکثر علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے لیکن اس کی زیادہ کاشت کمالیہ، ساہیوال، چشتیاں اور فیصل آباد میں ہوتی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بھنڈی توری کے لیے زرخیز میرا اور پانی کے بہتر نکاس والی زمین کا انتخاب کریں۔بھنڈی توری کی بوائی کیلئے 10 سے 12 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔بوقت بوائی نائٹروجن 25کلوگرام ، فاسفورس 35کلوگرام اور پوٹاش 25کلوگرام کھاد فی ایکڑ استعمال کریں۔فصل سے جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے 3 سے 4 مرتبہ مناسب وقت پر گوڈی کریں اور اس عمل کے دوران پودوں پر مٹی چڑھائیں۔

متعلقہ عنوان :