دو دنوں میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہو گیا

ہفتہ 13 فروری 2016 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) عالمی نرخ تقریباً ایک سال کی بلند ترین سطح پر آنے کے بعد ملک میں بھی فی تولہ سونا مزید 500 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دو دن کے دوران فی تولہ سونے کی مقامی قیمتیں سولہ سو روپے اضافے کے ساتھ 48 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی ہیں۔ 10 گرام سونے کے نرخ 41 ہزار 742 روپے ہوگئے ہیں۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت تقریباً ایک سال کی بلند ترین سطح ساڑھے 12 سو ڈالر فی اونس پر پہنچنے کے بعد مقامی نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :