لاہور اور پشاور ہائیکورٹ کا نام صوبوں کے نام پر رکھنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

ہفتہ 13 فروری 2016 16:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) لاہور اور پشاور ہائیکورٹ کا نام صوبوں کے نام پر رکھنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو لاہور اور پشاور ہائیکورٹ کے نام تبدیل کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا گیاکہ لاہور اور پشاور ہائیکورٹ کے نام شہروں کے نام پر رکھے گئے ہیں جبکہ باقی ہائی کورٹس کے نام صوبوں کے ناموں پر ہیں۔ ہائیکورٹ چونکہ پورے صوبے کی نمائندہ ہے لہٰذا آئین کے آرٹیکل 175 میں ترمیم کرکے لاہور ہائیکورٹ کا نام پنجاب ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا نام خیبر پختونخوا ہائیکورٹ رکھا جائے۔