Live Updates

پاکستان کو دہشت گرد ی کے عفریت سے نجات دلانے میں پوری قوم یکسو ہے،معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، امریکہ کا پاکستان کے توانائی شعبے میں تعاون لائق تحسین ہے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 13 فروری 2016 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد ی کے عفریت سے نجات دلانے میں پوری قوم یکسو ہے،معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، امریکہ کا پاکستان کے توانائی شعبے میں تعاون لائق تحسین ہے۔ہفتہ کو امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔

جس میں دو طرفہ تعلقات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ کا پاکستان کے توانائی شعبے میں تعاون لائق تحسین ہے،پاکستان کو دہشت گرد ی کے عفریت سے نجات دلانے میں پوری قوم یکسو ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈ نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات