قطر سے ایل این جی گیس کی درآمد ملکی معیشت کیلئے ساز گا ر ہو گی،عبدالروٴف عالم

ہفتہ 13 فروری 2016 15:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالروٴف عالم نے قطر سے LNGگیس کی امپورٹ کو سنگ میل قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اس سے ملک بھر میں توانائی بحران میں کمی آئیگی۔انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی کمٹمنٹ کے مطابق سماجی اور معا شی تر قی کی طرف درست سمت پر گامزن ہے۔

عبدالروٴف عالم نے توقع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پنجاب کے صنعتی اداروں میں قدرتی گیس کی کمی بھی پوری ہو گی اور یہ صنعتی یونٹس میں توانائی کا بحران ختم ہوگااور وہ اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے تحت چل پائیں گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور قطر کے امیر کی موجو د گی ہیں4معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں سے سب سے اہم معاہدہ قطرسےLNGکی امپورٹ کا ہے۔

(جاری ہے)

جوکہ اس بات کاثبوت ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف اگلے 2سالوں میں ملکی میں توانائی کے بحران کا خاتمہ کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں۔عبدالروٴف عالم نے مزید کہا کہ اکنامک سروے آف پاکستان برائے 2014-15کے مطابق قدرتی گیس کی پیداوار4000مکعب کیو بک فیٹ روزانہ ہے جس کی مقا بلے میں قدرتی گیس کی یقینی طلب6000مکعب کیو بک فیٹ ہے۔جبکہ غیر یقینی طلب 8000مکعب کیوبک فیٹ تک ہے جبکہ اسی سروے کے مطابق صنعتی سیکٹر میں گیس کی کھپت 259,032mmcftرہی۔

عبدالروٴف عالم نے کہا کہ قطر کے ساتھ LNGسپلائی کے معاہدے کے مطابق پاکستان 3.75میلین ٹن سالانہLNGقطر سے امپورٹ کریگا۔جو کہ ملک میں گیس کی کل ضرورت کا20%ضرورت پوری کریگا۔ عبدالروٴف عالم نے یہ بھی تبایا کہ اس وقت قطر میں تقریبا ایک لاکھ پاکستانی بر سر روزگار ہیں اور قطر کی حکومت نے مزید ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کر ا ئی ہے جو کہ انتہائی خو ش آئندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :