لاہور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،افغان باشندوں سمیت 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 13 فروری 2016 15:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فیکٹری ایریا میں ہوٹلوں، ہاسٹلز اورکچی آبادی میں سرچ آپریشن کیا گیا جہاں سے پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

زیر حراست ملزما ن میں دو افغان باشندے خالق اور ایوب بھی شامل ہیں جو بغیر دستاویزات پاکستان میں مقیم تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔اس کے علاقہ پولیس کے دیگر علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا اور 3مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ۔ حراست میں لیے جانے والے افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث پکڑا گیا ہے۔۔ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :