ایڈیڈاس کا رواں سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم

ہفتہ 13 فروری 2016 14:57

فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) کھیلوں کا سامان بنانیوالی عالمی کمپنی ایڈیڈاس نے سال 2016ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی منڈیوں میں مشکل صورتحال کے باوجود سال 2015ء کمپنی کیلئے اچھا ثابت ہوا ہے۔ 2015ء کے دوران کمپنی کو 16 فیصد اضافے کے بعد 16.9 ارب یورو کا منافع حاصل ہوا ہے۔ یہ یورپ، چین اور لاطینی امریکہ میں بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مسابقت کے ماحول میں کمپنی کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور رواں سال اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :