موبی لنک، وارد کے انضمام پر کسی قسم کا کوئی بیان نہ دیا جائے، کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیلی نار کو ہدایت

ہفتہ 13 فروری 2016 14:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کو ہدایت کی ہے کہ موبی لنک اور وارد کے انضمام پر کسی قسم کا کوئی بیان نہ دیاجائے کیونکہ معاملہ عدالت میں ہے اور فیصلہ آنا باقی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ٹیلی نار نے سی سی پی سے رابطہ کیاتھا اور موبی لنک وارد کے انضمام پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امیدظاہر کی تھی کہ اس معاہدے کو روکاجائے کیونکہ اس سے ٹیلی کام انڈسٹری اور صارفین پر منفی اثر پڑیگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی سی پی ذرائع نے تصدیق کی کہ موبی لنک وارد کا کیس زیرسماعت ہے اور ٹیلی نار سمیت دیگر تمام فریقین کوہدایت کی گئی ہے کہ کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے فیصلہ سنائے جانے تک کسی قسم کی بیان بازی نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :