کینیڈین کینولا آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

ہفتہ 13 فروری 2016 14:49

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) کینیڈین کینولا آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں سے کینولا آئل کی قیمتوں میں کمی کا عمومی رجحان رہا تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز قیمتیں استحکام کی جانب گامزن رہیں۔

(جاری ہے)

مارچ کیلئے کینولا آئل کے معاہدے 2.50 ڈالر اضافے کے بعد 462.80 ڈالر فی ٹن میں طے پائے گئے۔ اسی طرح مئی کیلئے قیمتوں میں 2.60 ڈالر فی ٹن کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے سودے 471.60 ڈالر فی ٹن میں طے پائے گئے۔

متعلقہ عنوان :