راولپنڈی ‘نجی ہاسٹل پر پولیس کا چھاپہ ،شناختی کوائف نہ ہونے پر 4افراد کو گرفتار کرلیا گیا
ہفتہ 13 فروری 2016 14:36
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع نجی ہاسٹل پر رات گئے پولیس کا چھاپہ ،شناختی کوائف نہ ہونے پر 4افراد کو گرفتار کرلیا گیا، طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایک نجی ہاسٹل میں سرچ آپریشن کیا ۔
اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے ہاسٹل میں موجود تمام افراد کے شناختی کوائف چیک کئے۔ا س دوران رینجرز اور پولیس نے شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 4افراد کو گرفتار جبکہ 150سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ بعد ازاں کوائف چیک کرنے کے بعدان 150افراد کو چھوڑ دیا گیا۔(جاری ہے)
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور رینجرز نے رات گئے 3 نجی ہاسٹلوں میں سرچ آپریشن کیا اور اس آپریشن کے دوران زیرحراست افراد میں اساتذہ، ہاسٹل ملازمین اور مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور یہ سرچ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا گیاہے۔دوسری طرف سرچ آپریشن کے بعد ہاسٹل کے طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے بغیر کسی قصور کے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.