برف باری سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں شروع کی جایئں ،ضلع ناظم سردار شیر بہادر

ہفتہ 13 فروری 2016 14:36

ایبٹ آباد۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) ضلع ناظم نے برف باری سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کر دی ہے، تمام متعلقہ محکمہ جات فوری طور پر فیلڈ میں پہنچیں، ضلع ایبٹ آباد میں بدترین برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، زیادہ تر سڑکیں ٹریفک کیلئے اب بھی بند ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم سردار شیر بہادر نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جی ڈی اے، سی اینڈ ڈبلیو، پبلک ہیلتھ، واپڈا، محکمہ صحت اور ٹی ایم اے سمیت دیگر محکمہ جات کے اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نازک صورتحال میں جنگی بنیادوں پر کام کر کے عوام کوریلیف فراہم کیا جائے، غذائی اجناس کی قلت کے باعث عوام کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سے خصوصی ملاقات کی اور موجودہ صورتحال سے انہیں آگاہ کیا۔