برف باری سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی

ہفتہ 13 فروری 2016 14:35

ایبٹ آباد۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی ، تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحق سلیمانی اور تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد نے برف باری سے بند سڑکوں کی بحالی کیلئے کمشنر ہزارہ، ڈپٹی کمشنر اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو سے ملاقات کے دوران برف باری سے متاثرہ سڑکیں فوری بحال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای واپڈا کو بھی بجلی کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر خوراک اور تحصیل ناظم نے کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیروان اور گلیات سمیت مختلف علاقوں میں برف باری سے سڑکیں بند ہونے سے عوام کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے، برف باری سے متاثرہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بحال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔