Live Updates

عمران خان بیٹوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے کیلئے 5 روزہ نجی دورے پر مالدیپ چلے گئے

ہفتہ 13 فروری 2016 14:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بیٹوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے کیلئے 5 روزہ نجی دورے پر مالدیپ چلے گئے،بدھ کو وطن لوٹیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 3 بجے اسلام آباد سے مالدیپ کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ عمران خان مالدیپ میں 5 دن گزاریں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین اپنے بیٹوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے کیلئے مالدیپ گئے ہیں۔ عمران خان بدھ کواپنا پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان آ جائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :