وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی نے کراچی سے کولاچی ٹورکا افتتاح کر دیا

ہفتہ 13 فروری 2016 14:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی نے کراچی سے کولاچی ٹورکا افتتاح کر دیا،منصوبے کے تحت کولاچی کے شہریوں کو ہر اتوارکراچی کی سیر کرائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مشیر ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی نے کراچی سے کولاچی ٹورکا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ شہریوں کو ہر اتوار صبح 9بجے سے ٹور پر لے کر جائیں گے،لوگوں کو شہر کی تاریخی عمارتوں، میوزیم، نئے اور پرانے کراچی کی سیر کرائی جائے گی،پنجاب کے مقابلے میں سندھ میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے،فنڈز نہ ہونے پر بھی شہریوں کو یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں، ڈبل ڈیکر بس لانے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کریں گے، کوشش ہو گی کہ کم سے کم ایک ڈبل ڈیکر بس تو ضرور ہو۔