فیصل آباد،شہر کے مختلف علاقوں میں موسم کی تبدیلی کیساتھ پتنگ بازی کا سلسلہ شروع

شہر ی اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدما ت درج ہوں گے، سی پی او کی وارننگ

ہفتہ 13 فروری 2016 14:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) شہر کے مختلف علاقوں میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ پتنگ بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا ،سی پی او نے شہر یوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدما ت درج کر کے تھانہ حوالا ت میں بند کر دیا جائے گا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں پتنگ فروش سے ے500عددپتنگیں برآمد کر کے مقد مہ در ج کرلیا آن لائن کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور جمعہ اور اتوار کے روز شہرکے مختلف مقامات منچلے پتنگ بازی کرتے ہیں جبکہ فیصل آباد میں کیمیکل ڈور پتنگیں تیار ہوتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقہ پولیس کی ملی بھگت سے کیمیکل ڈور پتنگیں فروخت ہوتی ہے پولیس کوئی جامعہ کارروائی نہیں کرتی،دوسری جانب اور سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف بھر پور آپریشن کیا ، پولیس ترجمان آن لائن کو بتایا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ نے پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا، اس کے قبضہ سے500عددپتنگیں برآمد کرلی اور ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر109جرم 4ڈینجرس کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت تھانہ سرگودھا روڈ میں درج کرلیا۔

(جاری ہے)

بقیہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں ۔ سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی ہے۔ لہذا تمام والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدما ت درج کر کے تھانہ حوالات میں بند کردیاکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :