ایل این جی معاہدے سے صارفین کو بجلی سستی ملے گی ،معیشت مزید مستحکم ہوگی،چوہدری شیر علی

ہفتہ 13 فروری 2016 14:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی و میئر فیصل آباد چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ چین کے بعد پاکستان اور قطر کے مابین LNG سمیت اربوں ڈالر کے تاریخی معاہدے کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی فہم و فراست اور سیاسی بصیرت کا نتیجہ اور قوم کے روشن مستقبل کا پیغام ہے ایل این جی آنے سے ملک میں گھریلو صارفین ،صنعت و تجارت اور کاشتکاروں کیلئے سستی بجلی پیدا ہوگی ور ملکی معیشت مستحکم ہوگی چوہدری شیر علی نے کہا قوم اس معاہدے کی تکمیل کیلئے نا صرف دعا گو ہے بلکہ اسے یقین ہے کہ اس معاہدے کے نتیجہ میں ملک میں توانائی کے شعبہ میں ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی اور ملک میں قدرتی گیس کی طلب کو پورا کیا جاسکے گا

متعلقہ عنوان :