سرگودھا ، پٹرول کی مد میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں گھپلوں کی شکایات ‘ ذمہ داران نے آنکھیں بند کرلیں

ہفتہ 13 فروری 2016 13:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) پٹرول کی مد میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں گھپلوں کی شکایات ‘ ذمہ داران نے آنکھیں بند کرلیں‘ سرکاری گاڑیوں میں پٹرول کی نگرانی غیر منتخب نمائندوں کے سپرد ہونے کی وجہ سے پٹرول کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر بلدیہ کو ہزاروں روپے کا ٹیکہ لگایا جارہا ہے کونسلرز کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی گاڑیوں میں پٹرول کی نگرانی غیر منتخب نمائندوں کے سپرد ہے جو من مانی سے اپنے حصہ وصول کررہے ہیں اس ضمن میں بلدیہ ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئی پرائیویٹ بندہ گاڑیوں کو پٹرول کی سپلائی کی نگرانی نہیں کررہا ہے اگر ایسا ہے تو ثبوت پیش کئے جائیں۔