سرگودھا ، یونین کونسلوں میں وارڈ سسٹم بناکر حکومت نے کونسلروں کے درمیان جھگڑے پیدا کردیئے

ہفتہ 13 فروری 2016 13:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) یونین کونسلوں میں وارڈ سسٹم بناکر حکومت نے کونسلروں کے درمیان جھگڑے پیدا کردیئے ہیں کونسلرز کا کہنا ہے کہ یونین کونسلز میں حلقے بننے سے کونسلرز اپنے اپنے حلقوں میں صفائی اور دیگر معاملات کیلئے خاکروبوں سے لڑنے لگے ایک کونسلر کہتا ہے کہ میرے حلقہ میں صفائی کرائی جائے تو دوسرا کونسلر اپنے حلقہ میں صفائی کیلئے زور ڈالتا ہے جس سے کونسلرز میں بھی متعدد بار تلخ کلامیاں ہوچکی ہیں کونسلرز کا کہنا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام آدھا تیتر آدھا بٹیر ہے کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ ہمارا مستقبل کیا ہے؟

متعلقہ عنوان :