سرگودھا ،بلدیاتی اداروں کے نمائندے اختیارات نہ ملنے کی وجہ سے مایوسی کا شکار

ہفتہ 13 فروری 2016 13:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) بلدیاتی اداروں کے نمائندے اختیارات نہ ملنے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ‘ جبکہ مخصوص نشستوں پر ٹکٹیں جمع کرانے والے اپنے خوابوں کی تعبیر کے حصول کیلئے پریشان‘ شہری اور ووٹرز مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی نمائندوں کے گھروں پر پہنچنے لگے اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے بلدیاتی نمائندے ووٹرز کی منتیں ترلے کرنے پر مجبور اور متعدد نے استعفے دینے کی دھمکی دیدی خود لیگی ٹکٹ پر کامیاب ہونیوالے چیئرمین‘ وائس چیئرمینز اور کونسلرز کا کہنا ہے کہ میاں برادران چاہتے نہیں کہ اپنے اقتدار میں کسی کو شریک کریں وہ اپنے خاندان کے لوگوں کو ہی نوازنے میں لگے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا چیئرمین‘ وائس چیئرمین اور کونسلر بننا ہمارے لئے عذاب بن گیا ہے صفائی ‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی‘ بلدیاتی نمائندوں کیلئے چیلنج بن کر رہ گیا ہے کئی بلدیاتی نمائندوں نے پرائیویٹ طور پر خاکروب حاصل کرکے عوام کو صفائی کی سہولتیں فراہم کرنا شروع کردی ہیں بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب لڑ کر ہم نے اپنی سیاسی زندگی کی بڑی غلطی کی ہے آئندہ کبھی بھی ن لیگ کے دور حکومت میں انتخاب نہیں لڑینگے۔

متعلقہ عنوان :