عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون بڑھائے:خواجہ آصف

ہفتہ 13 فروری 2016 12:58

عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون بڑھائے:خواجہ ..

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون بڑھائے میونخ میں جاری سکیورٹی کانفرنس کے دوران مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کنا تھا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون بڑھائے کیونکہ آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا فائدہ پورے خطہ کو ہو رہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انہوں نے برطانوی وزیر دفاع سے ملاقات کی اور چینی فارن ریلیشنز کمیٹی کی چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔ ایرانی وزیر خارجہ ، بیلاروس کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی ان ملاقاتوں میں سب پر واضح کیا کہ پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالہ سے عزم غیر متزلزل ہے اس کے نتائج پاکستانی عوام کے سامنے بھی ہیں اور عالمی برادری بھی اس کو تسلیم کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :