مالی میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے مرکز پر حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے
میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 11:16
پیرس(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) افریقہ کے ملک مالی میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے ایک مرکز پر حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔مالی میں عالمی ادارے کے امن مشن کے سربراہ محمد صالح انادیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ جمعے کو علی الصباح ملک کے شمالی قصبے کڈل میں واقع چھاﺅنی پر ہوا۔انہوں نے حملے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک قابلِ نفرت اور غیر ذمہ دارانہ حرکت قرار دیا ہے۔
امن مشن کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حملے میں مبینہ طور پر مالی میں سرگرم شدت پسند ملوث ہوسکتے ہیں جنہوں نے چھاﺅنی پر راکٹ برسائے۔ ہلاک ہونے والے تینوں اہلکاروں کا تعلق پڑوسی ملک گنی سے ہے۔ حملے میں لگ بھگ 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے سات کی حالت نازک ہے۔(جاری ہے)
تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مالی میں اپریل 2012ءمیں فوجی بغاوت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی سیاسی افراتفری کا فائدہ اٹھا کر شدت پسند گروہوں نے شمالی علاقوں پر اپنا قبضہ مستحکم کرلیا تھا جو لگ بھگ 10 ماہ برقرار رہا تھا۔
بعد ازاں شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے پیشِ نظر ماضی کی نوآبادیاتی طاقت فرانس کی قیادت میں افریقی ملکوں کے فوجی دستوں نے علاقے کے مرکزی قصبوں کو جنگجووں سے آزاد کرالیا تھا۔بعد ازاں علاقے کو اقوامِ متحدہ کی زیرِ نگرانی قائم کثیر الملکی امن فوجی دستوں کے حوالے کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود شدت پسندوں کی کارروائیوں پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.