مودی حکومت پاکستان کے ساتھ نمٹنے میں ناکام رہی ہے،دہشتگردی کی روک تھام پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ایک بنیادی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے، اپنے دور میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کیں،پاکستان ہمارا پڑوسی ہے،ہم اپنے دوست تو منتخب کرسکتے ہیں پڑوسیوں کا انتخاب نہیں کیا جاسکتا،سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کا انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو
جمعہ 12 فروری 2016 23:57
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12فروری۔2016ء) سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کے ساتھ نمٹنے میں ناکام رہی ہے،دہشتگردی کی روک تھام پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ایک بنیادی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے، اپنے دور میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کیں،پاکستان ہمارا پڑوسی ہے،ہم اپنے دوست تو منتخب کرسکتے ہیں پڑوسیوں کا انتخاب نہیں کیا جاسکتا۔
انڈیا ٹوڈے کو دےئے گئے ایک انٹرویو میں من موہن سنگھ نے کہاکہ وزیراعظم کی حلف بردار ی کی تقریب میں نوازشریف کو مدعو کرنا اچھا اقدام تھا تاہم مودی حکومت اس اقدام سے فائدہ نہ اٹھا سکی اس نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کو اس بات سے مشروط کردیا کہ پاکستان حریت رہنماؤں سے بات نہیں کرسکتا ۔(جاری ہے)
من موہن سنگھ جنھوں نے دورہ پاکستان کی کئی دعوتیں ٹھکرائیں کا کہنا تھاکہ انھیں اسلام آباد جانے کیلئے مخالف اطراف سے دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا ۔
خارجہ پالیسی کا اصل امتحان آپ کے پڑوسیوں سے نمٹنے میں ہے یہاں میں یہ کہنا چاہوں گا کہ پاکستان کے ساتھ مودی حکومت کی ہینڈلنگ متضاد ہے ۔یہ ایک قدم آگئے اور دو قدم پیچھے رہی ہے ۔ من موہن سنگھ نے کہاکہ بھارت کے عالمی طاقتوں روس ،چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں لیکن ایسا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں نہیں ہے ۔دہشتگردی کی روک تھام پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ایک بنیادی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے ۔سوال یہ کہ مودی حکومت کس طرح جواب دے رہی ہے ہم نے اپنے دور میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کیں۔پاکستان ہمارا پڑوسی ہے ۔ہم اپنے دوست تو منتخب کرسکتے ہیں لیکن ہم اپنے پڑوسیوں کو منتخب نہیں کرسکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.