اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کا غوری ٹاؤن، ترامڑی، علی پور اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آپریشن، 12 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا
جمعہ 12 فروری 2016 22:53
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کا غوری ٹاؤن، ترامڑی، علی پور اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آپریشن، 12 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے شراب بر آمد کرلی گئی، 80سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا کہ سر چ آپریشن کا مقصد اسلام آباد میں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔
تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس، پا کستان رینجرز اور سیکورٹی اداروں کے افسران و جوانوں نے تھانہ کورال کے علاقہ غوری ٹاؤن، ترامڑی، علی پور اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔(جاری ہے)
اس سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھا نہ کورال سمیت دیگر پولیس افسران اور جوان بھی شامل تھے۔ دوران سرچ 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک ملزم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب بر آمد کر لی گئی اس سر چ آپریشن کے دوران 80سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا۔
مشتبہ افراد سے تحقیقا ت جاری ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد اسلام آباد میں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.