پنشن کے بارے میں ہدایات پر علمدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے 67 وزارتوں وسرکاری اداروں کے فوکل پرسنز کو 15 فروری کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ طلب کر لیاگیا
اداروں کے سر براہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں متعین کردہ فوکل پرسن کو پنشن کے تمام زیر التواء کیسوں کی مکمل تفصیلات اور عملدرآمد کی رپورٹ کے ساتھ سماعت کیلئے بھیجیں
جمعہ 12 فروری 2016 22:53
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی ہدایت پر پنشن کے بارے میں جاری کردہ ہدایات پر علمدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے 67 وزارتوں وسرکاری اداروں کے فوکل پرسنز کو 15 فروری کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ اسلام آباد میں طلب کر لیاگیا ہے۔ قبل ازیں وفاقی محتسب نے تمام وفاقی وزارتوں ‘ڈویژنوں اور سرکاری اداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ ملازمین کے زیر التواء پنشن کیسوں کو تیس دن کے اندر اندر مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں اور مستقبل میں سرکاری ملازمین کے پنشن کے معاملات کو حل کرنے کیلئے تمام سرکاری اداروں میں ایک پنشن سیل قائم کریں جس کا سربراہ گریڈ بیس کا ایک افسر ہو۔
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے سینئر ایڈوائزر اور بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے گریوینس کمشنر حافظ احسان احمد کھو کھر کے دستخطوں سے جاری ہونے والے خط میں 67وفاقی وزارتوں ‘ڈویژنوں اور وفاقی حکومت کے اداروں کے سر براہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں متعین کردہ فوکل پرسن کو پندر ہ فروری کو پنشن کے تمام زیر التواء کیسوں کی مکمل تفصیلات اور عملدرآمد کی رپورٹ کے ساتھ سماعت کیلئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ بھیجیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.