راولپنڈی کینٹ کے 25رکنی بورڈ کا اجلاس مختلف قرداداوں کی منظور ی دی گئی ‘

دوران ڈیوٹی جابحق ہونے والوں کے لیے مالی امداد 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کرنے ‘آمد ن بڑھانے کے لیے پارکنگ کے مختلف ٹھیکے دینے کی تجاویز غور کیا گیا

جمعہ 12 فروری 2016 22:53

راولپنڈی۔12فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء )سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈئر حسن رضا کی سربراہی قائم 25رکنی بورڈ نے قرار داد کی صورت میں وزارت دفاع سے مطالبہ کیا ہے کہ 8بڑے نالوں کی صفائی کے لیے 214ملین کی خصوصی گرانٹ کے حصول میں تعاون ‘ڈھوک سیداں ہاؤسنگ سکیم کے ڈویلپمنٹ چارجز میں مارکیٹ ویلیو کے مطابق اضافے اور لیز کی جائیدادیں غیر قانونی طور پر کمرشل امور کے لیے استعمال کرنے والوں کے لیز معاہدے منسوخ کرنے کی منظوری دی جائے ‘دوران ڈیوٹی جابحق ہونے والوں کے لیے مالی امداد 2لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کرنے ‘آمد ن بڑھانے کے لیے پارکنگ کے مختلف ٹھیکے دینے کی تجاویز کی منظوری دی گئی ۔

جمعہ کو راولپنڈی کینٹ کے بورڈ ممبران کا اجلاس سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈئر حسن رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

وائس پریذیڈنٹ راجہ جہانداد ‘ کینٹ ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ ‘سٹیشن ہیڈ کواٹر اور کینٹ بورڈ کے افسران اور 10منتخب ممبران اجلاس میں موجو د تھے ۔ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطابق اجلاس کو اکاؤنٹنٹ نے بریفنگ دی کہ راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ کے فروری کے مہینے میں 127ملین کی آمدن ہوئی جس میں سے 123ملین کے اخراجات ہوئے ‘بورڈ نے دوران ڈیوٹی وفات پا جانے والے ملازمین کی مالی امداد جو پہلے کینٹ بورڈ دو لاکھ روپے فی کیس ادا کر تا تھا اسے بڑھا کر پانچ لاکھ کر دی گئی ہے ‘ملازمین کی بیما ری کے دوران علا ج کی مد میں ہونے تما اخراجات کی فوری فراہمی ‘ امن و امان کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کنٹو نمنٹ دفتر3مسلح سکیورٹی گارڈ اور کینٹو نمنٹ بورڈ کے سکولوں کو ایک ایک اور ریسٹ ہاؤس پر دو سکیورٹی گارڈ رکھنے ‘ ہسپتال کے 14ملازمین اور سکولز کے 6ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع ‘ کرپشن کیس میں سزا پانے والے مجرموں کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل پر موثر طریقے سے کیس کے دفا ع کے لیے ماہر قانون کی خدمات حاصل کر نے ‘ 91رہائشی ‘12کمرشل نقشوں ‘ صدر میں پارکنگ فیس کے ٹھیکے دینے ‘کنٹو نمنٹ حدود میں واقع 8بڑے نا لوں کی صفا ئی اور تعمیر کیلئے حکومت سے 214ملین کی گرانٹ لینے ‘ماربل فیکٹری کے قریب انڈر گرا ؤنڈ پانی کی ٹینکی کی تعمیر‘ریلوے حکام کی جانب سے مریڑ پل کے پاس غیر قا نونی ہورڈنگ کی تنصیب پر قانون کے مطابق سکائی ٹیکس لینے ‘ڈھوک سیداں ہا ؤسنگ سکیم کے ڈویلپمنٹ چارجز 1500سے بڑھا کر مارکیٹ ویلیو کے مطابق کرنے ‘ٹی آئی پی کی وصو لیا بی کے طر یقہ کا ر میں عوام کو سہو لیا ت دینے ‘کنٹو نمنٹ جنرل ہسپتال میں کینٹین کا ٹھیکہ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور و خوص کے بعد اجلاس نے باقاعدہ اس 15نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی ۔

اجلاس کے اختتام پر کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کی آمدن میں اضا فے اور حکو مت سے گرانٹ کے حصول کیلئے کو ششیں تیز کرنے کا اعا دہ کیا گیا تا کہ فنڈز کی دستیا بی پر عوا می فلا حی منصو بہ جات پر عمل درآمد یقینی بنا یا جا سکے ۔