نوشہرہ،نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو قتل کردیا

جمعہ 12 فروری 2016 22:48

نوشہرہ۔12 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء ) نوشہرہ جی ٹی روڈ پولیس چوکی عجب باغ کے قریب پشتون گڑھی سٹاپ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس کے اہلکارمحمد بلال ولد محمدیوسف ساکن شیخوپورہ نے ایل ار ایچ ہسپتال پشاور میں زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھی سپاہی محمد شہباز ولد محمداقبال اور سیکورٹی گارڈ عرفان ولد اللہ دتہ ساکنان شیخو پورہ کے ہمرا ہ موٹر کار نمبر3638LED شیخو پورہ سے پشاور کسی کام کے سلسلے میں آرہے تھے جب عجب باغ پولیس چوکی نزد پشتون گڑھی سٹاپ کے قریب پہنچے توپیچھے سے آنیوالی گاڑی میں سوارملز مان نے ہم پرفائرنگ شروع کردی جس سے سپاہی محمد شہباز ولد اقبال موقع پر جاں بحق ہوگیا اورمیں اور عرفان ولد اللہ دتہ شدید زخمی ہوگئے۔

پبی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :