جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو عالمی معیار کا ادارہ بنایا جائے گا۔ جام مہتاب حسین ڈہر

جمعہ 12 فروری 2016 22:45

کراچی ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایک عالمی معیار کا ادارہ بنایا جائے گا، اہلیت کی بنیاد پر تکنیکی، طبی اور دیگر عملے کو اوپن مارکیٹ سے معیاری مشاہیر پر بھرتی کیا جائے۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی میں اپنے دفتر میں یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر سندھ اور بلوچستان گریگ جی بک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری صحت ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو، ڈاکٹر دبیر احمد اور ڈاکٹر ذوالفقار بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ادارے کو فعال بنانے کے لئے تمام سرکاری رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کر لیا جائے اور تمام انتظامی ومالی معاملات کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں کیونکہ جے آئی ایم ایس نہ صرف اندرون سندھ کے مریضوں کو فائدہ دے گا بلکہ بلوچستان کے دور دراز علاقے کے مریضوں کو بھی سہولیات دی جائیں گی۔