عوام کو بنیادی ضرورتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے

وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ

جمعہ 12 فروری 2016 22:44

کراچی ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے عبدالحکیم بلوچ نے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقہ نیابت کے عوام کو پینے کے صاف پانی، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی مکمل فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وہ چاہتے ہیں کہ عوام حکومت کی مہیا کردہ سہولتوں سے مستفید ہوں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت سندھ کے منیجنگ ڈائریکٹر برائے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح الدین سے ان کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مظفر آباد کالونی کے چیئرمین یونین کونسل 3 مولانا احسان اللہ، چیئرمین یونین کونسل 4 مجید کالونی فیروز خان، معزز ین علاقہ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت عبدالحکیم بلوچ نے متعلقہ حکام پر زور دیاکہ مظفر آباد کالونی میں پانی کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ علاقہ ابراہیم حیدری میں بھی پانی کی قلت دور کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ کے تمام علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے موثر اور بہتر نظام اور گلی محلوں کی سڑکوں کی پختگی کا عزم رکھتے ہیں۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین نے وزیر مملکت کو یقین دلایاکہ آبنوشی اور نکاسی آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :